Breaking News
recent

بلوچستان میں ساتویں بلدیاتی انتخابات نیشنل پارٹی پشتونخوا میپ ن لیگ کو اکثریت حاصل

بلوچستان میں ساتویں بلدیاتی اور جماعتوں بنیادوں پر ہونے والے پہلے انتخابات میں کوئٹہ اور پشتون علاقوں سمیت بلوچستان میں پشتونخواملی عوامی پارٹی نے بھاری اکثریت حاصل کی جبکہ مسلم لیگ(ن) ، آزا دامیدوار ،نیشنل پارٹی،بلوچستان نیشنل پارٹی ،جمعیت علماء اسلام (ف)، جمعیت علماء اسلا م (نظریاتی)،ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) نے بھی متعدد نشستوں پر کامیابی حاصل کی پولنگ صبح آٹھ بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی کوئٹہ کے 57وارڈ جبکہ بلوچستان کے 32میں سے31اضلاع کے 4168حلقوں میں انتخابات کرائے گئے جن میں18ہزار امیدواروں نے حصہ لیا پولیس، بلوچستان کانسٹیبلری، فرنٹیئر کور، لیویز اور پاک فوج کے 55ہزار اہلکار تعینات کئے گئے جن میں سے پانچ ہزار پاک آرمی کے جوان کویک رسپانس فورس کے طور پر الرٹ رہے انتہائی حساس ترین علاقوں کی فضائی نگرانی بھی کی گئی پولنگ کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے کارکن آپس میں جھگڑتے رہے تاہم کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش رونما نہیں ہوا قائمقام الیکشن کمشنر جسٹس ناصر الملک ،سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد ،چیف سیکرٹری بلوچستان بابر یعقوب فتح محمد، صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید،سیکرٹری داخلہ اسد گیلانی، سیکرٹری بلدیاتی کاظم نیاز کے ہمراہ کوئٹہ میں مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرکے پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق کوئٹہ کی وارڈ 1سے آزاد امیدوار محمد حسین نے 330ووٹ،وارڈ نمبر2سے آزاد امیدوار فرحان علی خلجی ،وارڈ نمبر3سے مسلم لیگ ن کے محمداسلم رند292ووٹ، وارڈ نمبر4سے آزاد امیدوار حاجی سرور بازئی ، وارڈ نمبر5سے مسلم لیگ ن کے نسیم الرحمن نے410، وارڈ نمبر6سے آزاد امیدوار سلیم زمان،وارڈنمبر7سے ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے قادر علی ہزارہ نے 3000ووٹ ،وارڈ نمبر 8سے مسلم لیگ ن کے رشید خان نے616ووٹ ، وارڈنمبر9سے محمد مہدی نے315، وارڈ نمبر10سے ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے عباس علی ہزارہ نے1130ووٹ، وارڈ نمبر12سے آزاد امیدوار حیات اللہ غلزئی ، وارڈ نمبر13سے مسلم لیگ ن کے نثار شاہ نے 706، وارڈ نمبر14سے ایچ ڈی پی کے بوستان علی کشتمند نے1147ووٹ ، وارڈ نمبر15سے ایچ ڈی پی کے رضا وکیل نے1050ووٹ،وارڈ نمبر16سے ایچ ڈی پی کے رضا حسین ہزارہ نے625ووٹ، وارڈ نمبر17سے آزاد امیدوار عنایت کاسی نے851ووٹ، وارڈنمبر18سے آزاد امیدوار اللہ داد خان، وارڈ نمبر21سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے عبدالسلام بڑیچ نے 421ووٹ ،وارڈ نمبر22سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے حاجی فخر الدین بڑیچ نے473ووٹ، وارڈ نمبر24سے آزاد امیدوار ملک عبدالمنان کاکڑ نے552،وارڈنمبر 25سے مسلم لیگ ن کے عبدالرحیم کاکڑنے674،وارڈ نمبر26سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے محمد یونس لہڑی نے555، وارڈ نمبر28سے غفار رند نے907ووٹ، وارڈ نمبر29سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے جمال لانگو نے315، وارڈ نمبر30سے محمد پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ادریس بڑیچ نے550، وارڈ نمبر32سے آزاد امیدوار جلیل احمد نے107ووٹ ، وارڈ نمبر34سے پاکستان تحریک انصاف کے عبدالحنان بڑیچ ، وارڈ نمبر35سے آزاد امیدوار عابد لہڑی ، وارڈ نمبر36سے نور الدین کاکڑنے197ووٹ،کوئٹہ وارڈ نمبر37سے پشتونخوامیپ کے صلاح الدین کاکڑ نے257ووٹ ،وارڈ نمبر39سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رحمت اللہ نے346ووٹ، وارڈ نمبر40سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے محمد ابراہی، وارڈ نمبر41سے جمعیت علماء اسلام(ف) کے مولوی محمد ایوب، وارڈ نمبر42سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے عبدالکریم اچکزئی نے512ووٹ، وارڈ نمبر44سے جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے میرفاروق نے1092ووٹ،وارڈ نمبر45سے جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے عبدالقہار،وارڈ نمبر46سے آزاد امیدوار احسان اللہ، وارڈ نمبر47سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نیاز محمدبڑیچ نے، وارڈ نمبر48سے پشتونخوامیپ کے ملک شاہد کاسی نے782ووٹ،وارڈ نمبر50سے آزاد امیدوار عبداللہ نے224ووٹ،وارڈ نمبر51سے جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے کبیرآغانے 975ووٹ،وارڈ نمبر52سے پشتونخوامیپ کے اختر حسین خروٹی نے 1700ووٹ،وارڈ نمبر54سے نیشنل پارٹی کے حاجی یاسین بنگلزئی ،وارڈ نمبر55سے نیشنل پارٹی کے غفار قمبرانی، وارڈ نمبر56سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مجیب الرحمن بلوچ، وارڈ نمبر57سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ملک نصیر قمبرانی، وارڈ نمبر 58سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے حمداللہ بڑیچ ، ڈسٹرکٹ کونسل کیلئے کیچی بیگ سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے عزیز اللہ ، جبکہ کونسلروں میں ملک ابراہیم، زبیر احمد، ہدایت اللہ بلوچ کامیاب ہوئے ۔ میزئی اڈہ سے یونین کونسل میزئی ون سے ڈسٹرکٹ ممبر جمعیت علماء اسلام کے حاجی عبدالوکیل ، نواب خان، محمدصادق، محمد طاہر، ضیاء الدین جبکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے روزی خان، قیوم شاہ، سراج الدین، یونین کونسل میزئی ٹو سے جمعیت علماء اسلام کے مولوی عظمت اللہ، سراج الدین، مولوی حمیداللہ، حاجی عبداللہ میزئی، مولوی رفیع اللہ، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے حاجی رحمت اللہ، اے این پی کے ملک رحمت اللہ، آزاد ملا عطاء اللہ، یونین کونسل مسے زئی ٹو سے عزیز اللہ، فیض اسحاق، جمعیت علماء اسلام کے محمد یونس اخونزادہ،داؤد شاہ اور شاہ ولی کامیاب ہوئے ۔ پنجگور میں ڈسٹرکٹ کونسل کے کل 21نشستوں میں سے 18بلا مقابلہ دو نشستوں پر مقابلے دونوں نشست نیشنل پارٹی نے جیت لئے میونسپل کمیٹی iiتسپ کے کل 13امیدواربلا مقابلہ کامیاب تفصیلات کے مطابق پنجگور میں بلدیاتی الیکشن میں تین پارٹیوں نیشنل پارٹی بی این پی عوامی اور بی این پی مینگل کے درمیان سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے باعث ڈسٹرکٹ کونسل کے کل 21نشستوں میں سے 18بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ایک نشست خالی رہی جبکہ دو یونین کونسل کلگ اور سرردو کے نشست بھی نیشنل پارٹی نے جیت لئے واضح رہے کہ کلگ سے بی این پی مینگل نے پولنگ کے دن بائیکاٹ کا ااعلان کیا تھا اور اسی طرح سوردو سے بی این پی عوامی نے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا میونسپل کمیٹی تسپ کے تمام 13امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے میونسپل کمیٹی ون چتکان خدا باران کے کل 26میں سے 25بلا مقابلہ منتخب ہوئے صرف تار آفس میں ایک پولنگ پر ووٹ ہوئے ۔نیشنل پارٹی کے صابر علی نے 253ووٹ حاصل کرکے یہ نشست جیت لیا اس کے مد مقابل حاجی عبدالمجید نے 8ووٹ حاصل کئے ۔میونسپل کمیٹی قلات کی 19سیٹوں میں سے بی این پی مینگل اور جے یو آئی ( ف ) کے اتحاد نے 8سیٹیں نیشنل پارٹی نے چار سیٹیں جے یو آئی ( ن) نے چار سیٹیں سنی تحریک نے ایک سیٹ جبکہ ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے ایک سیٹ پر پولنگ ملتوی کردی گئی کامیاب ہونے والے امیدواروں میں نیشنل پارٹی کے عارف لانگو ،مجیب قمبرانی علی رودینی ،بی این پی مینگل کے کامیاب ہونے والے امیدوار نذیر دہوار ،حلیم مینگل ،میر فاروق مینگل ،ملک عزیز مینگل ،جے یو آئی ( ف) کے کامیاب امیدوار فیض محمد ،فرید مصطفی ،جے یو آئی ( ن) کے کامیاب امیدوار آغا فضل الرحمان شاہ ،محمد حیات جبکہ سنی تحریک کے امیدوار حافظ حبیب شامل ہے ۔
B A Baloch

B A Baloch

No comments:

Powered by Blogger.