Breaking News
recent

کوئٹہ سے لاپتہ افراد کے لواحقین 26 روز بعد کراچی پہنچ گئے۔



کراچی: کوئٹہ سے لاپتہ افراد کے لواحقین پیدل طویل فاصلہ طے کرکے 26 روز بعد کراچی پہنچ گئے۔بچوں خواتین اور بزرگوں سمیت سیکڑوں افراد پر مشتمل لاپتہ افراد کے لواحقین کا قافلہ 26 روز بعد حب کے راستے کراچی داخل ہوا۔ بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم کے نائب صدر ماما قدیر کا کہنا ہے کہ اس وقت بلوچستان کے 18 ہزار سے زائد افراد لاپتہ اور آئے روز مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں جب کہ 600 سے زائد افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے سپریم کورٹ سمیت اعلیٰ عدلیہ کا دروازہ کٹھکھٹا چکےہیں، عدلیہ کے حکم کے باوجود حکومت کی جانب سے بے حسی کا مظاہرہ کیا جارہاہے، ماما قدیر کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا قافلہ آج کراچی میں رکے گا جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
B A Baloch

B A Baloch

No comments:

Powered by Blogger.