بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے پیدل لانگ مارچ کے شرکاء اوتھل پہنچ گئے ہیں۔ وائس فار مسنگ بلوچ پرسنز کے تحت لانگ مارچ کا آغاز 27 اکتوبر کو کوئٹہ سے ہوا تھا۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے لانگ مارچ میں بچے اور خواتین بھی شریک ہیں جس کی قیادت تنظیم کے وائس چیئرمین قدیر بلوچ کررہے ہیں۔ مارچ کے شرکاء خضدار، قلات اور دیگر علاقوں سے ہوتے ہوئے بدھ کو اوتھل پہنچے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ 25سے 30 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرتےہیں .
No comments:
Post a Comment